آسٹریلیا : ایک مکان سے 8بچوں کی لاشیں برآمد

جمعہ 19 دسمبر 2014 12:16

آسٹریلیا : ایک مکان سے 8بچوں کی لاشیں برآمد

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر 2014ء) آسٹریلیا کے ایک شہر میں 8 بچوں کی لاشیں ملی ہیں جنھیں چاقو سے مار کرہلاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کیرنس شہر میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ہی گھر سے 8 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی عمریں 18 ماہ سے 15 سال تک کی ہیں۔ ایک خاتون بھی زخمی حالت میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان بچوں کو چاقووں کے وار سے ہلاک کیا گیا ۔پولیس نے چاقو حملے کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم کیرنس جاسوسوں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔