آسٹریلیا میں ایک مکان سے آٹھ بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد کہرام مچ گیا
جمعہ 19 دسمبر 2014 12:29
سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) آسٹریلیا میں ایک مکان سے آٹھ بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد کہرام مچ گیا ‘پولیس کے مطابق تمام بچوں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیاگیا۔واقعہ نارتھ کوئنزلینڈ کے شہرکینز میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بچوں کی عمریں اٹھارہ ماہ سے پندرہ برس کے درمیان ہیں،تمام بچوں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیاگیاواقعہ میں134سالہ خاتون بھی زخمی ہوئی جسے ہسپتال منتقل کردیاگیاپولیس کیمطابق خاتون کی حالت تسلی بخش ہے ‘ وہ تفتیش میں پوری طرح تعاون کررہی ہے ۔
پولیس نے گھرکا محاصرہ کرکے مرے اسٹریٹ کو جانے والے راستے ٹریفک کے لیے بندکردیے فوری طورپرکسی شخص پر شبہ کا اظہارنہیں کیا گیا۔انسپکٹر برونو ازنیکر کے مطابق زخمی خاتون کو ہسپتال میں طبی امداد دی گئی جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب خاتون کی ایک کزن لیزا تھائیڈے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچے بہن بھائی ہیں اور زخمی خاتون ان کی والدہ ہے۔
تھائیڈے کا کہنا تھا کہ ان بچوں کا ایک 20 سالہ بھائی جب گھر آیا تو اس نے اپنے بہن بھائیوں کو مردہ جبکہ ماں کو زخمی حالت میں دیکھا، اسے ہمدردی کی ضرورت ہے لیزا کے مطابق انھیں اس بات کا یقین نہیں آرہا۔انسپکٹر ازنیکر کا کہنا ہے کہ گھر کو سیل کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ازنیکرنے کہا کہ یہ واقعہ بہت تکلیف دہ ہے اور بطورانسان پولیس آفیسرز بھی اس غم کی شدت سے محفوظ نہیں رہ سکتے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.