عراق ‘ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری میں ابوبکرالبغدادی کا ڈپٹی حاجی مْتعاز، ملٹری چیف عبدالباسط اور کمانڈر رادوِین طالب ماراگیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 12:30

عراق ‘ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری میں ابوبکرالبغدادی کا ڈپٹی حاجی مْتعاز، ..

بغداد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری میں ابوبکرالبغدادی کا ڈپٹی حاجی مْتعاز، ملٹری چیف عبدالباسط اور کمانڈر رادوِین طالب مارا گیاجبکہ امریکہ نے کہا ہے کہ عراقی فورسز کی تربیت کے لئے مزید پندرہ سو فوجی بغداد بھیجے جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق میں داعشی جنگجوؤں کے خلاف اتحادی فوج کی فضائی کارروائیاں گزشتہ روز بھی جاری رہیں الانبار میں تازہ بمباری کے دوران اتحادی فوج کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

امریکی حکام نے بمباری میں داعش کے تین اہم کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق کی ان میں ابوبکرالبغدادی کا ڈپٹی حاجی مْتعاز، داعش کا ملٹری چیف عبدالباسط اور کمانڈر رادوِین طالب شامل ہے۔محکمہ دفاع کے حکام کے مطابق تینوں رہنما نومبر کے وسط سے دسمبر کے آغاز میں کیے جانے والے فضائی حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں جن کے مرنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ ان رہنماؤں کی ہلاکت کے نتیجے میں دولتِ اسلامیہ کی اپنے زیرِ قبضہ علاقوں پر گرفت اور جنگ کرنے کی صلاحیت کمزور پڑے گی۔

ادھر امریکی زیردفاع چک ہیگل کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز کی تربیت کے لئے مزید ڈیڑھ ہزار فوجی عراق بھیجے جائیں گے۔ جو داعشی جنگجوؤں سے نمٹنے کے لئے عراقی فوج کو مفید مشورے بھی دیں گے۔ اس حوالے سے چک ہیگل نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے ۔

متعلقہ عنوان :