پنجابی زبان کے فروغ کے لئے آخری دم تک کام کرتا رہوں گا‘ عارف لوہار

جمعہ 19 دسمبر 2014 12:39

پنجابی زبان کے فروغ کے لئے آخری دم تک کام کرتا رہوں گا‘ عارف لوہار

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ پنجابی زبان کے فروغ کے لئے آخری دم تک کام کرتا رہوں گا، پنجابی زبان قیام پاکستان سے قبل بھی بولی جاتی تھی اور صوفیا کرام کے کلام سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پنجاب کی اصل زبان پنجابی تھی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہاکہ آج جتنا بھی صوفیانہ کلام پنجاب میں موجود ہے اس میں وارث شاہ ، حضرت بابا بلھے شاہ ، حضرت سلطان باؤ اور حضرت بابا غلام فرید جیسے عظیم بزرگوں نے پنجابی زبان کو فروغ دیا ۔

انہوں نے کہا کہ آج میں صوفیانہ کلام گا کر روحانی سکون محسوس کرتا ہے ، پنجابی ہماری ماں بولی زبان ہے اور ہمیں اس زبان کو وسعت دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہیے اور اس کے لئے حکومتی سرپرستی بھی ضروری ہے ۔