الیسٹر کک کو کپتانی سے ہٹا دینا چاہیئے :ناصر حسین

جمعہ 19 دسمبر 2014 12:46

الیسٹر کک کو کپتانی سے ہٹا دینا چاہیئے :ناصر حسین

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -19 دسمبر 2014ء ) سابق برطانوی کپتان ناصر حسین نے الیسٹرکک کو ایک روزہ کرکٹ کی کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک برطانوی اخبار کے لیے لکھے ہوئے اپنے آرٹیکل میں ناصر حسین کا کہنا تھا کہ الیسٹر کک کو کپتانی سے ہٹانا اتنا بڑا جوا نہ ہوگا ،یہ کام چند ماہ قبل ہی ہو جا نا چاہیئے تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں متحرک کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا وقت دیا جانا چاہیئے ۔ یاد رہے کہ الیسٹر کک کی کپتانی میں انگلش ٹیم کی کارکردی انتہائی بری رہی ہے اور حال ہی میں اسے سری لنکا کے خلاف سری لنکا میں کھیلی گئی ایک روزہ سیریز میں 5-2سے شکست ہوئی ہے جو کک کی بطور کپتان مسلسل چوتھی سیریز میں ناکامی ہے ۔