پاکستانی نژاد امریکی شہری شکاگو میں حج زائرین کے ساتھ فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:16

پاکستانی نژاد امریکی شہری شکاگو میں حج زائرین کے ساتھ فراڈ کرنے کے ..

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری کو شکاگو میں حج زائرین کے ساتھ فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا لیاگیا ۔ یہ بات امریکی محکمہ انصاف نے جمعہ کے روز بتائی ۔ 42سالہ راشد منہاس جو شکاگو کا رہائشی ہے کو گرفتاری کے بعد سٹی کورٹ میں پیش کیا جائے گا ۔ شکاگو میں قائم ٹریول ایجنٹ منہاس پر الزام ہے کہ اس نے پچاس صارفین سے فراڈ کیا جس کی مالیت تقریباً پانچ لاکھ پچیس ہزار امریکی ڈالر ہے مذکورہ شخص نے ٹریول پیکج حج زائرین میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے فروخت کئے جس میں سعودی عرب میں داخلے کیلئے ویزے بھی شامل تھے ۔

وفاقی حکام کے مطابق مذکورہ شخص نے یہاں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا بڑا حصہ پاکستان بھیجا اس کے خلاف مارچ سے نومبر 2014ء کے دوران تحریری طور پر شکایات درج کروائی گئی جن میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ اس نے رواں سال سعودی عرب میں داخلے کیلئے درکار ویزے کی سہولت کے عوض حج ٹریول پیکج میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کیں ہیں ۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا تھا کہ منہاس نے لائٹ سٹار حج ٹریول ایجنسی کے نام سے ادارہ قائم کررکھا تھا جسے سعودی حکام کی جانب سے بھی اجازت نہیں دی گئی تھی اور اس نے غیر قانونی طور پر ویزے حاصل کئے مجموعی طور پراس نے پچاس افراد کو سفری سہولیات فراہم کیں جس کی مد میں پانچ لاکھ پچیس ہزار امریکی ڈالر کی کرپشن کی گئی

متعلقہ عنوان :