گھوٹکی میں سردی کی شدت میں اضافے سے گرم کپڑوں کی مانگ اور قیمتوں میں اضافہ

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:33

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) ضلع گھوٹکی میں سردی کی شدت میں اضافے سے گرم کپڑوں کی مانگ اور قیمتوں میں اضافہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی میں جمعرات کے تمام دن دھند چھائی رہی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافے کے ساتھ قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سردی کی شدت کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور رہے اور بازار سنسان رہے جبکہ سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں حاضری بھی کم رہی۔