ویمن کبڈی ورلڈ کپ،پاکستان نے تیسری پوزیشن کا میچ جیت لیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:51

ویمن کبڈی ورلڈ کپ،پاکستان نے تیسری پوزیشن کا میچ جیت لیا

جالندھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -19 دسمبر 2014ء ) کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن کے میچ میں کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ بھارت میں جاری کبڈی ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان کا سامنا ڈنمارک کی ٹیم سے ہوا ، دونوں ٹیموں کی خواتین نے خوب زور آزمائی کی اور جیت کے لیے خوب زور لگایا ۔

(جاری ہے)

چار کوارٹرز پر مشتمل میچ میں قومی ٹیم کی خواتین کا پلڑا بھاری رہا اور انہوں نے دلچسپ مقابلے کے بعد ڈنمارک کی خواتین کو 28کے مقابلے میں 38پوائنٹس سے آؤٹ کلاس کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :