فلم تیوار میں ارجن کپور کی وجہ سے کام کیا،سونا کشی سنہا

جمعہ 19 دسمبر 2014 15:40

فلم تیوار میں ارجن کپور کی وجہ سے کام کیا،سونا کشی سنہا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ سونا کشی سنہا نے کہا ہے کہ فلم تیوار میں کام کرنے کی وجہ ارجن کپور تھے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں منفرد نوعیت کی فلموں میں کام کرنے کی خواہاں ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابتداء میں انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لئے میں ہر طرح کی فلمیں کر لیتی تھی تاہم اب ایسا نہیں کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اے آر میورو گادوس کی فلم میں کام کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :