پانچواں ون ڈے ،نیوزی لینڈکا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

جمعہ 19 دسمبر 2014 15:45

پانچواں ون ڈے ،نیوزی لینڈکا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -19 دسمبر 2014ء ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔کیوی کپتا ن کین ولیمسن کے مطابق پچ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سلو ہوجائیگی جس کے باعث انہوں نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ ٹیم میں ویٹوری اور اینڈرسن کی جگہ ڈیوچچ اور میکولم کو شامل کیا گیا ہے ۔ کپتان شاہد آفریدی کے مطابق محمد حفیظ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث آج نہیں کھیل رہے اور ان کی جگہ اسد شفیق جبکہ سہیل تنویر کی جگہ ذوالفقار بابر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین 5ون ڈے میچز کی سیریز 2-2سے برابر ہے ۔