ٹنڈو الہیار، پشاور میں دہشت گردی کے سانحہ کی بغیر کسی اگر مگر کے شدید مذمت کرتے ہیں ،سکندرشاہ

جمعہ 19 دسمبر 2014 15:52

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) پشاور میں تاریخ کی بدترین دہشت گردی میں نہتے اور بے گناہ طلبہ کی شہادت پر غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ٹنڈوالہیار میں بھی یوم احتجاج منایا گیا مساجد میں دہشت گردی کے خلاف قرارداد مذمت منظور کی گئیں جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی اور پاکستان میں استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اس موقع پر اہلسنت والجماعت سندھ کے معاون کنوینر محمد سکندرشاہ کی قیادت میں میرواہ روڑ سے لیاقت گیٹ تک دہشت گردی مردہ باد پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی لیاقت گیٹ پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عارف نقشبندی ، مولانا اصغرتھیبو، کلیم اللہ خان قائم خانی ، مولانا عمران فتح ، مولانا عبدالرحمٰن چاند ودیگر نے کہا کہ پشاور سانحہ پاکستانی قوم کے لئے نائن الیون سے کم نہیں ہے جیسے نائن الیون کے بعد امریکی قوم متحد ہوگئی تھی پاکستانی قوم بھی سانحہ پشاور کے بعد متحد ہوگئی ہے بے گناہ اور نہتے بچوں کی شہادت نے ہر پاکستانی کے دل کو دہلا دیاہے پشاور میں دہشت گردی کے سانحہ کی بغیر کسی اگر مگر کے شدید مذمت کرتے ہیں اس ہولناک دہشت گردی سے انسانیت شرماگئی ہے مشکل وقت میں ایسی کوئی بات کرنا نہیں چاہتے جس سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچے البتہ بعض لو گ سانحہ پشاور کی آڑ میں ٹیلی ویژن چینلز پر بیٹھ کر دیوبند مکاتب فکر بالخصوص دینی مدارس کو اپنی تنقید کانشانہ بنا رہے ہیں یہ صورتحال کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے دینی مدارس محب وطن ہیں مدارس سے محبت کا پیغام عام ہورہا ہے علمی میدان میں دینی مدارس نے نمایا ں خدمات انجام دیں ہیں فرقہ پرست عناصر موقع سے فائدہ اٹھا کر سانحہ پشاور پر اپنی سیاست چمکانے سے باز رہیں ان کی اس گھٹیا حرکتوں سے قومی یکجہتی کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے پاک فوج اوردیگر اداروں کااحترام کرتے ہیں پاک فوج ہر پاکستانی کی شان ہے ملک کی حفاظت کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :