ٹنڈومحمدخان،سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 19 دسمبر 2014 15:55

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، سخت نعریبازی ، دہشت گردوں کیخلاف سخت آپریشن کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے سانحہ پشاور کیخلاف جاوید علی قریشی ، اختر حسین ، غلام اصغر سومرو ، محسن علی خاصخیلی ، شفقت جت ، غلام مرتضی شاہ بخاری ودیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعریبازی کی گئی ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پشاور کی آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں نے معصوم بچوں کا جو قتل عام کیا اس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی ، علمی درس گاہ پر حملہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ دہشت گردوں کیخلاف سخت آپریشن کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :