ٹنڈومحمدخان، پرائیوٹ اسکول کے طلبہ کا منشیات فروشوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 19 دسمبر 2014 15:56

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) پرائیوٹ اسکول کے طلبہ کا منشیات فروشوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ، اسکول پرنسپل کی بیٹی کے اغوا میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمدخان کی نایاب پبلک اسکول کے بچوں نے منشیات فروشوں اور اسکول پرنسپل شمس الدین قاضی کی بیٹی کے اغوا میں ملوث منشیات فروشوں کی عدم گرفتاری کیخلاف اسکول پرنسپل شمس الدین قاضی ودیگر اساتذہ کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سخت نعریبازی کی گئی ، مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل علاقہ سومرا محلے میں منشیات فروشوں نے اسکول کی بلڈنگ پر قبضہ کرتے ہوئے اسکول پرنسپل شمس الدین اقاضی کی بیٹی کو اغوا کیا جس کا کسی بھی درج کیا گیا ، لیکن تاحال ملزمان گرفتار نہ ہوسکے جوکہ سراسر ظلم وزیادتی ہے ، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ اسکول پرنسپال کی بیٹی کو اغوا کئے جانے والے واقع میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :