پشاور سانحے پر دل خون کے آنسو روتا ہے،دلیپ کمار

طالبان کا یہ جرم ناقابل معافی ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 19 دسمبر 2014 15:57

پشاور سانحے پر دل خون کے آنسو روتا ہے،دلیپ کمار

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ اداکار دلیپ کمارنے کہا ہے کہ پشاور سانحے پر دل کے خون آسنو روتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور سے میری چی کی یادیں وابستہ ہیں ۔میں اس شہر میں پیدا ہوا اور پرورش ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پشاور سکول پر حملے کا سن کر مجھے ایک دھچکا لگا۔انہوں نے کہا کہ اس سانحے پر دل خون کے آنسو روتا ہے اور اس دکھ کو الفاظ میں بیانا کرنا ناممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ طالبان کا جرم اب ناقابل معافی بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا جی چاہتا ہے کہ اڑ کر ان غمزدہ والدین کے پاس پنچوں جن کے بچے اس سانحے میں ان سے چھن گئے

متعلقہ عنوان :