2015 میرے لئے تبدیلیوں کا سال ہوگا، پریانکا چوپڑا

جمعہ 19 دسمبر 2014 16:00

2015 میرے لئے تبدیلیوں کا سال ہوگا، پریانکا چوپڑا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ آئندہ سال میری زندگی میں بڑی تبدیلیاں لیکر آئے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ سال میں کچھ دلچسپ پراجیکٹ کررہی ہوں جن میں میرا میوزک،میری کمپنی اور کچھ نئی چیزیں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کرنے کے لئے میں بہت پرجوش بھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ یقیناً نئے سال کے حوالے سے ہر کوئی کچھ نیا کرنے کا خواہاں ہوتا ہے اور یہی میں بھی کرنے جارہی ہوں