فیصل آباد فائرنگ کیس، الیاس عرف طوطی گرفتار

جمعہ 19 دسمبر 2014 16:57

فیصل آباد فائرنگ کیس، الیاس عرف طوطی گرفتار

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے فیصل آباد میں احتجاج کے دوران ناولٹی پل پر فائرنگ میں مطلوب 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے تینوں ملزموں الیاس عرف طوطی، عمران عرف حافظ اور عثمان عرف چھینی کی گرفتاری ظاہر کر دی ہے۔ سی پی او فیصل آباد سہیل تاجک کا کہنا ہے کہ ملزمان سے میرٹ پر تفتیش کریں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے الیاس طوطی کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :