پلان آف ایکشن کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے خلاف ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز

جمعہ 19 دسمبر 2014 18:29

پلان آف ایکشن کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے خلاف ورکنگ گروپ بنانے کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2014ء) دہشت گردی کے خلاف پلان آف ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ تفصیلات کے مطابق پلان آف ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران 3 اراکین نے اپنی رائے سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سینیٹر رحمان ملک نے تجویز دی ہے کہ فیصلوں پر فوری قانون سازی کی جائے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ابھی تک کمیٹی کے 3 ارکان نے اپنی رائے دی ہے اور امید ہے کہ ایک ہفتے میںپلان تیار ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کاﺅنٹر ٹیرازم ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ورکنگ گروپ میں ڈی جی کاﺅنٹر ٹیررازم اور ڈی جی آئی بی سطح کے ماہرین شامل کرنے کی تجویز دی گئی گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کمیٹی کو بتایا کہ اجلاس سے پہلے عسکری قیادت سے رائے لینا ضروری تھی، چوہدری نثار کمیٹی کو عسکری قیادت سے میٹنگ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کریں گے۔