تحفظ پاکستان قانون کے تحت صوبوں میں نئی عدالتیں بنیں گی: خواجہ آصف

جمعہ 19 دسمبر 2014 18:29

تحفظ پاکستان قانون کے تحت صوبوں میں نئی عدالتیں بنیں گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2014ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان قانون کے تحت عدالتیں بنیں گی، افواج پاکستان کیلئے تمام وسائل مہیا کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تمام تحفظ پاکستان قانون کے تحت ملک بھر کے تمام صوبوں میں خصوصی عدالتیں بنائی جائیں گی۔ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کیلئے تمام وسائل مہیا کریں گے اور جو کوئی بھی دہشت گردی کی حمایت کرے گا اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

متعلقہ عنوان :