موت کی سزا پانیوالے دہشت گردوں کی الٹی گنتی شروع

جمعہ 19 دسمبر 2014 19:34

موت کی سزا پانیوالے دہشت گردوں کی الٹی گنتی شروع

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2014ء)موت کی سزا پانے والے دہشت گردوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ پاک فوج نے فیصل آباد سنٹرل جیل کا کنٹرول سنبھال لیا۔ یہاں دو دہشت گردوں کو پھانسی دی جائے گی۔سترہ دہشت گردوں کو پھانسی دیئے جانے کے احکامات جاری ہونے کے بعد ملک بھر کی جیلوں میں سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ ان کی چھتوں پر شوٹر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

موت کی سزا پانے والے دہشت گردوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ پاک فوج نے فیصل آباد سنٹرل جیل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جہاں دو دہشت گردوں کو پھانسی دی جائے گی۔ پاک فوج کی دو بکتر بند گاڑیاں اور چار ٹرک سنٹرل جیل پہنچ گئے ہیں۔ دونوں مجرموں کے بلیک وارنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جاری کر دیئے ہیں جو جیل حکام کو موصول ہو گئے ہیں۔ دونوں مجرموں کی لواحقین سے آخری ملاقات بھی کرا دی گئی ہے۔ سینٹرل جیل سے ڈسٹرکٹ جیل جانے والے راستے پر پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔