شہباز شریف کی گجرات اور گوجرانوالہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر پولیس حکام اور اہلکاروں کو شاباش،

دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر پولیس و قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسروں اور اہلکاروں کو خراج تحسین

جمعہ 19 دسمبر 2014 20:00

شہباز شریف کی گجرات اور گوجرانوالہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گجرات اور گوجرانوالہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام اور اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام اور اہلکاروں نے بہادری اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیاب کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے پولیس افسر، اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام بجا طور پر قوم کے ہیرو ہیں۔وزیراعلیٰ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام اور اہلکاروں کی بہادری اور جرأت کی تعریف کی اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :