جی ایچ کیو اور پرویز مشرف حملہ کیس کے ملزمان ڈاکٹر عثمان اور ارشد مہربان کو پھانسی دے دی گئی

جمعہ 19 دسمبر 2014 21:22

جی ایچ کیو اور پرویز مشرف حملہ کیس کے ملزمان ڈاکٹر عثمان اور ارشد مہربان ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19دسمبر۔2014ء) جی ایچ کیو اور پرویز مشرف حملہ کیس کے ملزمان ڈاکٹر عثمان اور ارشد مہربان کو فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے، نمائندہ کے مطابق پھانسی سے قبل ڈاکٹروں نے ملزمان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں پھانسی کیلئے تندرست قرار دیا، اور ان کا آخری بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ،جس کے بعد9بجے انہیں پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عثمان جی ایچ کیو حملہ کیس جبکہ ارشد مہربان سابق صدر پرویز مشرف حملہ کیس میں ملوث پائے گئے تھے، پاکستان میں 2008ء کے بعد یہ پہلی پھانسی ہے،