دہشتگرد اسلام کو بدنام اور پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتے ہیں ‘ڈاکٹر طاہر القادری،

40 کمیٹیاں قائم ، پاکستان بچانے ،دہشتگرد بھگانے کا وقت آگیا،کارکن ہر قربانی کیلئے تیار ہیں‘ڈاکٹر رحیق عباسی، عوامی تحریک 21دسمبر کو ملک بھر میں 60شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی،سربراہ عوامی تحریک (آج) پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے

جمعہ 19 دسمبر 2014 21:28

دہشتگرد اسلام کو بدنام اور پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتے ہیں ‘ڈاکٹر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) پاکستان عوامی تحریک کا اہم اجلاس مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی تحریک 21دسمبر بروز اتوار پاکستان کے 60شہروں میں دہشتگردی کے خلاف ریلیاں نکالے گی اور دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہداء کے لواحقین اور عزیز و اقارب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی، اس حوالے سے مرکزی و صوبائی رہنماؤں پر مشتمل 40 کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں جو ان ریلیوں کی قیادت کرینگی، ریلیوں کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، شیخ زاہد فیاض، ساجد بھٹی، احمد نواز انجم، جواد حامد،حافظ غلام فریدو دیگر رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ”دہشتگرد اسلام کو بدنام اور پاکستان کو ناکام ریاست میں بدلنا چاہتے ہیں، ان کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے پاکستان کے ہر شہری کو اپنے ملک اور نظریے کی حفاظت کیلئے یکجان اورافواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہو گا، قومی یکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی، پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان دہشتگردی اور ہر طرح کے ظلم اور استحصال کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کو تیز تر کر دیں،اب وقت آگیا ہے کہ امن اور انسانیت کے دشمنوں پر پاکستان کی زمین تنگ کر دی جائے“سربراہ عوامی تحریک آج بروز( ہفتہ )5 بجے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے اور دہشتگردی کے خاتمہ اور حکمت عملی کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان اور تجاویز دینگے، مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے شہر شہر احتجاجی ریلیوں کے شیڈول اور پروگرام کی تفصیل جاری کرتے ہوئے بتایا یہ ریلیاں لاہور، اسلام آباد، پشاور،کوئٹہ، کراچی،لاڑکانہ، حیدرآباد، ملتان،میرپور، گوجرانوالہ، سرگودھا، بھکر،میانوالی، ڈی جی خان، بہاولپور، ڈی آئی خان، مظفر آباد سمیت پاکستان کے 60شہروں میں نکالی جائینگی،لاہور میں ریلی کی قیادت ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، اسلام آباد میں احمد نواز انجم، حنیف مصطفوی، فیصل آباد میں رانا محمد ادریس قادری، بشارت جسپال، ملتان میں علامہ ارشاد حسین سعیدی، ڈاکٹر زبیر، فیاض وڑائچ، گوجرانوالہ میں ساجد محمود بھٹی، سرگودھا میں سردار عمردراز خان، آغا محمود الحسنین، کراچی میں قیصر اقبال، لطافت محمود قادری، ڈیرہ غازی خان میں قمر عباس، بہاولپور میں طاہر فریدی، پشاور میں خالد درانی، ڈی آئی خان میں بلال خان، حیدر آباد میں مخدوم ندیم ہاشمی، شہزاد قریشی، میرپور خاص میں ریاض نقشبندی، لاڑکانہ میں سیف اللہ بھنگر، کوئٹہ میں ڈاکٹر اشتیاق، میرپور میں ظفر اقبال ریلیوں کی قیادت کرینگے دیگر اضلاع میں بھی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :