فیصل آباد،تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے پیش نظر سی پی او فیصل آباد کا ایک اور مثبت اقدام،

تمام تعلیمی اداروں کو پانچ ہزار روپے مالیتی پینک الرٹ اپلیکیشن بالکل فری مہیا کرنے کا فیصلہ، کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ایک کلک پر فوی پولیس رسپانس دیاجائے گا ،سی پی او فیصل آباد

جمعہ 19 دسمبر 2014 21:41

فیصل آباد،تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے پیش نظر سی پی او فیصل آباد کا ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے پیش نظر سی پی او فیصل آباد کا ایک اور مثبت اقدام تمام تعلیمی اداروں کو پانچ ہزار روپے مالیتی پینک الرٹ اپلیکیشن بالکل فری مہیا کرنے کا فیصلہ، کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ایک کلک پر فوی پولیس رسپانس دیاجائے گا ۔سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک نے سانحہ پشاور کے بعد تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصل آباد میں موجود سیکورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ اورکسی بھی ناخوشگوار واقع کی صورت میں فوری رسپانڈ کرنے کیلئے اینڈرائیڈ بیسڈ پینک الرٹ اپلیکیشن فری انسٹال کروا سکتے ہیں ،جس کے استعمال سے صرف ایک کلک پر سات مختلف مقامات جس میں ریسکیو15،ایس ایس پی آپریشنز،متعلقہ ایس پی ،ڈی ایس پی اور متعلقہ ایس ایچ ا وکے ساتھ ساتھ دو ایسے افراد جن کو اپلیکیشن استعمال کر نے والا خود سلیکٹ کرے گا ،ان تمام کو فوری بذریعہ مسیج اطلاع موصول ہو جائے گی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے جلد سے جلد رسپانڈ دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تمام تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ فیصل آبادپولیس کی ویب سائیٹ سے پینک سوئچ فارم نمبر1اور فارم نمبر2ڈاؤن لوڈ کرکے یا ریسکیو15سٹی فیصل آباد سے فارم حاصل کر کے فل کریں ،فل کرنے کے بعد اینڈرائیڈ موبائل کے ساتھ ریسکیو15سٹی پر تشریف لائیں تاکہ آپکی درخواست انسٹال کی جاسکیں یادرہے کہ اس پینک سسٹم کی قیمت پانچ ہزار روپے ہے جبکہ اس کو تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے پیش نظر بالکل فری مہیا کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :