لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی پر چڑھانے کی تیاریاں مکمل، 4 دہست گردوں کو آج صبح پھانسی دیئے جانے کا امکان،

فیصل آباد کی سینٹرل جیل کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی‘ 19 قیدی سزا کے منتظر

جمعہ 19 دسمبر 2014 22:12

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی پر چڑھانے کی ..

لاہور /فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی پر چڑھانے کی تیاریاں مکمل 4 دہست گردوں کو آج صبح پھانسی دیئے جانے کا امکان۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کی سینٹرل جیل کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی‘ 19 قیدی سزا کے منتظر ہیں نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دستخط شدہ ڈیتھ وارنٹ کو ٹ لکھپت جیل حکام کو موصول ہوگئے ہیں چار مجرموں کو پھانسی دینے کی تمام تیاریاں مکمل کرکے جلاد کو تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے امکان ہے کہ چار مجرموں کو ہفتہ کی صبح پھانسی دی جائے گی ان مجرموں میں کامران ‘ احسان عظیم ‘ عمر ندیم اور محمد زاہد شامل ہیں ان دہشت گردوں کے خلاف گجرات میں چناب آرمی کیمپ اور ملتان میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کے تمام ثبوت ملنے کے بعد سزا سنائی گئی تھی دوسری جانب فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی تیاریاں مکمل ہیں اور جمعہ کی سہ پہر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بھی جیل کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا ہے فیصل آباد میں سزائے موت کے انیس قیدی پھانسی کے منتظر ہیں اور جیل کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے پولیس اور ایلیٹ فورس کی اضافی نفری کے ساتھ فوئجکی ایک کمپنی بھی جیل کے باہر تعینات ہے

متعلقہ عنوان :