قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے وفاقی دارالحکومت سے داعش کیلئے کام کرنیوالا شخص گرفتار کرلیا، ذرائع ،
اسداللہ کوکھنہ پل کے قریب سے حراست میں لیاگیا،وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد میں داعش کیلئے وال چاکنگ اور موبائل پیغام جاری کرنے کا کام کررہاتھا ، خفیہ اداروں نے مکمل شواہد ملنے کے بعد مذکورہ شخص کو اس کے گھر سے حراست میں لیا
جمعہ 19 دسمبر 2014 22:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے وفاقی دارالحکومت سے داعش کیلئے کام کرنیوالا شخص گرفتار کرلیا ، اسداللہ جسے کھنہ پل کے قریب سے حراست میں لیاگیاہے وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد میں داعش کیلئے وال چاکنگ اور موبائل پیغام جاری کرنے کا کام کررہاتھا ۔ خفیہ اداروں نے مکمل شواہد ملنے کے بعد مذکورہ شخص کو اس کے گھر سے حراست میں لیا۔
انتہائی معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے ابھی تحقیقات جاری ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ اس سے قبل لاہورسے بھی داعش کیلئے کام کرنیوالے ایک شخص کو گرفتار کیا جاچکاہے قانون نافذ کرنیوالے ادارے گرفتار ملزمان کے ذریعے پورے ملک میں موجود اعش کے نیٹ ورک تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔(جاری ہے)
اسلام آباد سے گرفتار ہونیوالے اسد اللہ نامی شخص کے بارے میں وفاقی پولیس کے ایک اعلیٰ افسرنے بھی تصدیق کی ہے اور ”آن لائن“ کو بتایا کہ ایک مشترکہ آپریشن میں اسد اللہ کو گرفتار کیاگیا۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل داعش کی حمایت میں جامعہ حفصہ کی طالبات کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس پر چہ مگوئیاں ہورہی ہیں اور اس سلسلے میں انتظامیہ بھی تحقیقات کررہی ہے جبکہ اسی معاملے پروضاحت کیلئے مولانا عبدالعزیز اور ام حسان کے بیانات بھی شائع ہوچکے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.