سول سوسائٹی کی درخواست پر مولانا عبدالعزیز پر مقدمہ درج

جمعہ 19 دسمبر 2014 22:57

سول سوسائٹی کی درخواست پر مولانا عبدالعزیز پر مقدمہ درج

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2014ء) سول سوسائٹی کی درخواست پر وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے سیکٹر جی 6 میں واقع لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبد العزیز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقدمہ سابق خطیب اور ان کے محافظوں کے خلاف دفعہ 502 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے سول سوسائٹی گزشتہ روز سے لال مسجد کے باہر سراپا احتجاج ہے۔