بالی ووڈ فلمی ستاروں کی جانب سے سانحہ پشاور پر بچوں کی شہادت پر تعزیت کا سلسلہ جاری

پشاور واقعے کا سن کر بری طرح ٹوٹ گیا ہوں،عامر خان

ہفتہ 20 دسمبر 2014 11:26

بالی ووڈ فلمی ستاروں کی جانب سے سانحہ پشاور پر بچوں کی شہادت پر تعزیت ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ کے فلمی ستاروں کی جانب سے پشاور میں سکول پر طالبان کے حملے میں بچوں کی شہادت پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، تمام فنکاروں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، سانحہ پشاور پر حملہ میں معصوم بچوں کی جانیں جانے پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ امیتابھ بچن نے کہا کہ میں برے ترین اعمال کیساتھ سمجھوتہ کر سکتا ہوں لیکن معصومیت کے قتل کیساتھ نہیں۔

اداکارشاہ رخ خان نے کہا مجھے ان لوگوں سے نفرت ہے جنہوں نے ہمارے بچوں، مستقبل کو ہم سے دور کردیا۔

(جاری ہے)

عامر خان نے کہا کہ پشاور واقعے کا سن کر بری طرح ٹوٹ گیا ہوں۔دیا مرزا نے کہا یہ ایک ہولناک صورتحال ہے،مذمت جیسے لفظ صرف الفاظ ہیں ، جنہیں بار بار دہرایا جاتا ہے ,ہمیں اس سے آگے بڑھنا ہوگا۔ پریانکا چوپڑا نے بچوں پر حملے کو بزدلانہ عمل قرار دیا۔

رتیش دیس مکھ نے واقعے کو انسانیت کی موت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں رہا اس کیلئے سب کو کھڑا ہونا ہوگا۔پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ معصوم بچوں کی لاشیں کفن میں لپٹی ہوئی ہیں ان کے والدین آج کے بعد شائد ہی چین کی نیند نہیں سو پائیں۔ سوناکشی سنہا،سونم کپور ، اور شاہد کپور سمیت کئی فنکاروں نے بھی پشاور سانحے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :