بالی ووڈ فلم ”بدلہ پور“آئندہ سال 20فروری کو ریلیز ہو گی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 11:36

بالی ووڈ فلم ”بدلہ پور“آئندہ سال 20فروری کو ریلیز ہو گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) بالی وڈ ہیرو ورون دھون نئی فلم” بدلہ پور“ میں مار دھاڑ کرتے نظر آئیں گے ، اداکار کی ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم اگلے سال فروری میں ریلیز ہو گی۔

(جاری ہے)

سری رام راگون کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بدلہ پور کی کہانی انتقام کی آگ میں جلنے والے نوجوان کی ہے جو اپنی فیملی سے ہونے والی زیادتی کا بدلہ لینے کیلئے جرائم پیشہ افراد سے ٹکر لیتا ہے ۔ بدلہ پور کی کاسٹ میں ورون دھون ہماقریشی ، یامی گوتم اور دیویادت شامل ہیں ، ایکشن فلم بیس فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :