سیکورٹی فورسز کے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مزید تیز ی
ہفتہ 20 دسمبر 2014 11:59
پشاور،چارسدہ ،خیبرایجنسی،کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) سیکورٹی فورسز نے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کاررو ائیاں مزید تیز کردی ہیں تازہ حملو ں میں پشاور حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 38دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں ،ان کارروائیوں میں تین اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا ۔ سیکوٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور جیٹ طیاروں کی تحصیل وادی تیراہ میں تازہ بمباری کے نتیجے میں ایک اہم کمانڈر اور پشاور حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 26 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں کے 8 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔
ہلا ک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اور تحریک طالبان سے ہے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں درہ آدم خیل میں کا لعدم تحریک طالبان کے سربراہ خلیفہ عمرفاروق بھی شامل ہیں جوپشاور آرمی سکول حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا ،گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کارروائی کے دوران 48 دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے۔(جاری ہے)
۔ علاوہ ازیں پشاور اور چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 9دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
پشاور کے علاقے متنی کے قریب سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر بھی شامل ہے جس کی شناخت مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔.پشاور کے نواحی علاقے مچنی پل پر پولیس اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوئی ہے جس مِیں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے۔
ایس ایس پی آپریشن نجیب الرحمان کے مطابق مچنی پل پر پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، پولیس کی جانب سے فائرنگ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں،پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ متھرا عشرت یار بھی شہید ہوئے ہیں،سیکیورٹی فورسز نے چارسدہ میں بھی تھانہ سرو کی حدود میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا تو ملزمان نے فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ مقابلے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی بھی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے شدت پسندوں کے دیگر ساتھیوں کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔۔کارروائی کے بعد شبقدر میں سیکیورٹی فورسسز کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران چودہ مشکوک افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔دوسری طر ف کراچی میں گھگھر پھاٹک کے قریب رینجرز سے مقابلہ کے دوران کالعدم تنظیم کے تین کارندے مارے گئے۔گھگھر پھاٹک کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے ٹارگیٹڈ آپریشن گیا گیا۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے رینجرز کے جوانوں پر فائرنگ کی گئی تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے خیبرایجنسی، باجوڑ ایجنسی، کرم ایجنسی سمیت شمالی وزیرستان میں بھرپور آپریشن جاری ہے جب کہ اس دوران سینکڑوں دہشت گرد مارے جاچکے ہیںمزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.