ہماری نظریں وزیراعظم نواز شریف پر ہیں، کپتان ہاکی ٹیم محمد عمران

ہفتہ 20 دسمبر 2014 12:06

ہماری نظریں وزیراعظم نواز شریف پر ہیں، کپتان ہاکی ٹیم محمد عمران

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء ) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کہا ہے کہ ہماری نظریں وزیراعظم نواز شریف پر ہیں ٹیم منتظر ہے کہ وزیراعظم ملاقات کا وقت دیں اور ہمارے مسائل بھی حل ہوں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنے طور پر کوششوں میں مصروف ہے کہ مسائل حل ہو جائیں لیکن حکومت کی جانب سے کوئی داد رسی نہیں ہو رہی انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز اور چمپئنز ٹرافی دونوں میں میڈلز حاصل کرنے کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑی منتظر ہیں کہ وزیراعظم ملاقات کا وقت دیں اور ہماری حوصلہ افزائی بھی کی جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پی ایچ ایف کی مجبوریوں کو سمجھتے ہیں لیکن ہمارے مسائل جو فورم حل کر سکتا ہے وہاں ہم اپیل کر رہے ہیں۔