وکی لیکس نے سی آئی اے کی خفیہ رپورٹ جاری کردی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 12:15

وکی لیکس نے سی آئی اے کی خفیہ رپورٹ جاری کردی

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) وکی لیکس نے سی آئی اے کی جانب سے عسکریت پسندوں کو ہدف بنانے کے حوالے سے ایک خفیہ دستاویز جاری کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وکی لیکس کے مطابق امریکی خفیہ ادارے’ سی آئی اے‘ نے یہ رپورٹ 2009ء میں تیار کی تھی۔

(جاری ہے)

اس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی لیڈر شپ کے خلاف اتحادی افواج کے زیادہ تر آپریشن غیر موثر یا ناکام رہے ہیں۔

وکی لیکس نے مزید بتایاکہ سی آئی اے کی طرف سے یہ رپورٹ اْس وقت تیار کی گئی تھی، جب امریکی صدر باراک اوباما نے القاعدہ اور طالبان کو پیچھے دھکیلنے اور شکست دینے کے لیے طاقت کے اضافی استعمال کا حکم دیا تھا۔ سی آئی اے کی طرف سے اس رپورٹ کا نام ایچ وی ٹی یعنی ہائی ویلیو ٹارگٹنگ رکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :