سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 7دہشتگرد ہلاک ‘ دو اہلکار شہید ‘چار زخمی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 13:45

سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 7دہشتگرد ..

پشاور/ چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد ہلاک ‘ 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے ‘زخمیوں میں ایک کی حالت نازک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کاخدشہ ہے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے علاقے متنی کے قریب سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک اور 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر بھی شامل ہے جس کی شناخت مصطفی کے نام سے ہوئی ہے۔ مصطفی عرف منان آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے والے خودکش عمر کا بھائی بتایا جاتا ہے جو درہ ا?دم خیل کا اہم کمانڈرہے۔ ایف آر پشاور ذرائع نے بتایا کہ دیگر دہشت گردوں میں ہدایت عرف سلیم اور باقی تین دہشت گردوں کی تاحال کوئی شناخت نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

دونوں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ادھر سیکیورٹی فورسز نے چارسدہ میں بھی تھانہ سرو کی حدود میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا تو ملزمان نے فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ‘ مقابلے میں 2 اہلکار شہید بحق اور 2 زخمی بھی ہوئے۔

زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے شدت پسندوں کے دیگر ساتھیوں کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردیں جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا دوسری جانب چار سدرہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید پولیس سب انسپکٹر کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سرکاری اعزازت کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا میڈیا سے گفتگو میں سی سی پی او کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اب پاکستان کی جنگ ہے۔

متعلقہ عنوان :