پہلا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں عبرتناک شکست

ہفتہ 20 دسمبر 2014 14:36

پہلا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں عبرتناک شکست

سنچورین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -20 دسمبر 2014ء ) جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 220رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

سنچورین ٹیسٹ کے چوتھے روز جب ویسٹ انڈیز نے 76رنز 2کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا ، اس کی بیٹنگ لائن اپ خزاں کے پتوں کی طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم محض 131رنز پر پوویلین لوٹ گئی۔کیمار روچ زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کرنے کے لیے نہ آئے۔ لیون جونسن 39رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے 6،مورنے مورکل نے 2اور ورنن فلینڈر نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 26دسمبر سے پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :