ای بی ایم کا پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’تین بہادر ‘کی معاونت کا اعلان، فلم اگلے سال ریلیز کی جائیگی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 14:48

ای بی ایم کا پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’تین بہادر ‘کی معاونت کا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) پاکستان کی صف اول کی بسکٹ ساز کمپنی انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پاکستان میں اپنی نوعیت کی طویل دورانئے کی پہلی اینی میٹڈ فلم3بہادرکی معاونت کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فلم وادی اینی میشن کی جانب سے تیار کی جارہی ہے جس میں پیک فرینز گلوکو کی معاونت بھی شامل ہے ۔ یہ فلم اگلے سال 2015 کے موسم گرما میں ریلیز ہوگی۔

اس نئے طرز کی فلم کا تصور کمپنی کی اقدار سے انتہائی قریب ہے۔

(جاری ہے)

ای بی ایم بچوں کو توانائی فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے تاکہ بچے معاشرے کے زیادہ کارآمد شہری بن سکیں اور وہ اپنے خوابوں کی تعبیر کو حقیقت میں بدلیں۔ای بی ایم کے شعبہ مارکیٹنگ کے ہیڈ ذوالفقار علی انصاری نے بتایا کہ فلم سے وابستگی پر انہیں فخر ہے، یہ فلم بچوں کیلئے ایک اہم پیغام لیکر آئے گی جو تمام بچوں میں موجود منفرد صلاحیتیں اور خوبیاں اجاگر کرے گی جن کے ذریعے وہ معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں گے اور اسی پیغام کا ابلاغ ای بی ایم کے برانڈز بھی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :