پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک زخمی ہونے کے باعث ہوم سیریز سے باہر

ہفتہ 20 دسمبر 2014 14:52

پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک زخمی ہونے کے باعث ہوم سیریز سے ..

سنچورین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -20 دسمبر 2014ء ) نوجوان جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک ٹخنے کی انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی کوک گزشتہ روز پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انکے ٹخنے کا سکین کر وایا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق انہیں میدان میں واپسی کے لیے آٹھ سے بارہ ہفتے کا وقت درکار ہے۔ ڈی کاک کی ورلڈ کپ میں شمولیت بھی مشکوک ہو گئی ہے کیوں کہ جنوبی افریقہ کا پہلا ورلڈکپ میچ آٹھ ہفتے بعد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :