آخری میچ ، کینیا شکست کا جن سر سے نہ اتار سکی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 15:27

آخری میچ ، کینیا شکست کا جن سر سے نہ اتار سکی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -20 دسمبر 2014ء )پاکستان اے نے کینیا کو آخری میچ میں 108رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز 5-0سے اپنے نام کرلی ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری میچ میں پاکستان اے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 44.2اوور ز میں 169رنز پر پوویلین لوٹ گئی ۔پاکستان اے کی جانب سے مختار احمد 78رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

کینیا کے جانب سے نہیمیااوڈھیامبو ،نیلسن اوڈھیامبو،جیمزنگوچے اور شیم نگوچے نے 2،2اور جادھو بھمجی نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ 170رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینیا کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور کے پہلے 7کھلاڑی محض 14رنز بنا کر پوویلین واپس لوٹ گئے تاہم آخری 3وکٹوں نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا ، کینیا کے پوری ٹیم 61رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔ ایمانویل بندی ناقابل شکست 15رنز کے ہمراہ نمایاں بلے باز رہے ۔ پاکستان اے کی جانب سے ضیاء الحق نے 4جب کہ سعید اجمل ، احمد جمال اور میر حمزہ نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔