ڈاکٹر عثمان کو مشہور جلاد تارا مسیح کے پوتے صابر مسیح نے پھانسی دی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 15:45

ڈاکٹر عثمان کو مشہور جلاد تارا مسیح کے پوتے صابر مسیح نے پھانسی دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر 2014ء)جی ایچ کیو حملے کے مجرم ڈاکٹر عثمان کو مشہور جلاد تارا مسیح کے پوتے صابر مسیح نے پھانسی دی ہے۔صابرمسیح تارا مسیح کا بیٹا ہے جو 2008سے محکمہ جیل خانہ جات میں ملاز م ہے اور متعدد ملزموں کو پھانسی دے چکاہے ۔صابر مسیح محکمے میں ملازمت سے قبل اپنے باپ کی پھانسی دینے میں مدد کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

تارا مسیح کا نام پاکستان کی تاریخ میں مشہور علی پور فراش قتل کیس میں 9قاتلوں کو ڈسٹرکٹ جیل روالپنڈ ی میں 11مارچ 1971کو پھانسی دینے کی وجہ سے سامنے آیا لیکن اسے اصل شہرت سابق وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو کو 4اپریل کی اعلی الصبح پھانسی دینے کی وجہ سے ملی۔

تارا مسیح کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس کے بیٹے صادق مسیح نے پنجاب میں درجنوں ملزموں ک پھانسی دی لیکن وہ اپنے باپ کی طرح شہر کو نہ پہنچ سکا۔