سنٹرل جیل ہری پور میں کالعدم تنظیموں کے ملزمان سمیت141 ملزمان سزائے موت کے منتظر

حکومتی پھانسی کے اعلان کے بعد سنٹرل جیل کی سکیورٹی ہائی الرٹ ،جیل کے چاروں اطراف خندقیں کھود دی گئیں، سکیورٹی فورسز اہلکار تعینات

ہفتہ 20 دسمبر 2014 16:08

سنٹرل جیل ہری پور میں کالعدم تنظیموں کے ملزمان سمیت141 ملزمان سزائے ..

ہری پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) سنٹرل جیل ہری پور میں کالعدم تنظیموں کے ملزمان سمیت141 ملزمان سزائے موت کے منتظر ۔ان میں سے 6 کا تعلق دہشت گردی کے مقدمات سے ہے جن میں سابق صدر پرویز مشرف حملہ کیس، شوکت عزیز کیس ،اڈہ پیر ودھائی دھماکہ کیس کے ملزمان شامل ہیں۔حکومتی پھانسی کے اعلان کے بعد سنٹرل جیل کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔

جیل کے چاروں اطراف خندقیں کھود دی گئیں۔جیل کے اوپر اورگردونواح میں سینکڑوں سکیورٹی فورسز اہلکار تعینات ۔جیل کی طرف سے جانے والی شاہراہ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور آرمی سکول میں دہشت گردی کی واردات جس میں بچوں سمیت 141 افراد شہید ہوئے ۔حکومت کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی اور پھانسی کی سزا بحال کرنے کے بعد ممکنہ وارداتوں سے بچاؤ کے لئے صوبہ بھر کی جیلوں اور دیگر سرکاری حساس اداروں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ۔

(جاری ہے)

سنٹرل جیل ہری پور میں اس وقت کالعدم تنظیموں کے ملزمان سمیت141 افراد پھانسی کی سزا پانے والے قید ہیں جن کا تعلق دہشت گردی کی وارداتوں سے ہے ان میں پھانسی کی سزائے منتظر فضل حمید کند بنوں ،شوکت عزیز حملہ کیس ،نیاز محمد ،سکنھہ صوابی سابق صدر پرویز مشرف حملہ کیس ،قاری محمد اقبال بٹگرام ،دلدار خان ہری پور،نور بادشاہ سکنہ اٹک اڈہ پیر ودھائی دھماکہ کیس ،محمد علی مردان شامل ہیں

متعلقہ عنوان :