انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر8پیسے مزید کم ہو کر 100 روپے 53پیسے تک گر گیا ،یورو 1روپے 65 پیسے کمی سے 123روپے 45پیسے کا ہو گیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 16:32

انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر8پیسے مزید کم ہو کر 100 روپے 53پیسے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء)انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے امریکی ڈالر کی قدر8پیسے مزید کم ہو کر 100 روپے 53پیسے رہی ، آسٹریلوی ڈالر82 روپے کا ہو گیا،جبکہ یورو کی قدر1روپے 65 پیسے گر گئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 19 دسمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران یورو کی قدر روپے کے مقابلے میں 123 روپے 45پیسے ہوگئی۔ امریکی ڈالر کی قدر آٹھ پیسے کم ہو کر100روپے53پیسے رہی۔ آسٹریلوی ڈالر ایک روپے35پیسے کم ہوکر82روپے کا ہوگیا جبکہ بھارتی روپے اور چینی یوآن کی قدر بالترتیب 2 پیسے اور9 پیسے کم ہوئی ۔