بگ بیش،ہوبارٹ ہریکینز کی میلبورن سٹار کو 52رنز سے مات

ہفتہ 20 دسمبر 2014 16:33

بگ بیش،ہوبارٹ ہریکینز کی میلبورن سٹار کو 52رنز سے مات

میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -20 دسمبر 2014ء ) بگ بیش میں ہوبارٹ ہریلکیزنز نے میلورن سٹارز کو 52رنز سے ہرا دیا ۔ میلبون میں کھیلے گئے میچ میں میلبورن سٹار ز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ ہوبارٹ نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 190رنز بنا ڈالے۔

(جاری ہے)

جوناتھن ویلز 68رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے،ڈیرن سیمی نے 12گیندوں پر 38رنز بنائے ۔میلبورن سٹار کی جانب سے جان ہیسٹنگ نے 3کھلاڑی آؤٹ کیے ۔ 192رنز کے جواب میں میلبورن سٹارز کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 138رنز ہی بنا سکی ۔کپتان کیمرون وائٹ نے 62رنز بنائے۔ہوبارٹ ہریکینز کی جانب سے بین ہلفنہاس نے 4کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ڈیرن سیمی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔