یورپی یونین اور مغربی ممالک نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف تمام تر اقدامات کی حمایت کر دی

پاکستان کی سرزمین کو دہشت گردی سے پاک ہونا چاہئے ‘وزیر اطلاعات پرویز رشید

ہفتہ 20 دسمبر 2014 17:02

یورپی یونین اور مغربی ممالک نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف تمام تر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) یورپی یونین اور مغربی ممالک نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف تمام تر اقدامات کی حمایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی اور خارجہ امور کے ذمہ داران سفیروں سے ملکر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پھانسیوں سمیت دیگر اقدامات سے آگاہ کر رہے ہیں جس میں انہیں اس حوالے سے آگاہی دی جا رہی ہے کہ پھانسیوں کے مرتکب دہشت گرد سینکڑوں افراد کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھانے کے ذمہ دار ہیں اور عدالتوں کی جانب سے سزائیں انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئیں ہیں ۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اور خارجہ امور کے ذمہ داران کی سفیروں سے ملاقاتوں کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کو دہشت گردی سے پاک ہونا چاہئے اور سفیروں کے ذریعے بیرونی حکومتوں کو باور کروایا جائے ،دہشت گردی کا عمل پاکستان کی تعمیر میں رکاوٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :