فوج نے سندھ کی تین بڑی جیلوں کی سکیورٹی سنبھال لی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 17:35

فوج نے سندھ کی تین بڑی جیلوں کی سکیورٹی سنبھال لی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر 2014ء) دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر فوج نے سندھ کی تین بڑی جیلوں کی سکیورٹی کی ذمہ داری منبھال لی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی سینٹرل جیل، حیدرآباد ڈسٹرکٹ جیل اور سکھر جیل کی حفاظت کیلئے فوج کے دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ فوجی جوان دہشتگردوں کو پھانسی دیئے جانے کے عمل کی نگرانی بھی کریں گے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق ان تینوں جیلوں میں 26دہشت گرد قید ہیں۔مزید بر آں فوجی ترجمان کی طرف سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھیں تو 1135پر فوری اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :