پی ٹی آئی کا رکنوں کے خلاف قائم کیے گئے مقدمات جلد واپس ہوجائیں گے،جہانگیر ترین

ہفتہ 20 دسمبر 2014 17:41

پی ٹی آئی کا رکنوں کے خلاف قائم کیے گئے مقدمات جلد واپس ہوجائیں گے،جہانگیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر قائم کیے گئے سیاسی مقد مات کی واپسی اور ایف آئی آے کی جانب سے اعجاز چوہدری کے خلاف انتقامی کاروائی روکنے کے حوالے سے حکومت سے بات چیت کرچکے ہیں اور پی ٹی آئی پر قائم کے گئے مقدمات کی تفصیل حکومت کو فراہم کر چکے ہیں ہفتہ کو ٓن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے جس طرح جوانمردٰی دھرنے کو چلایا اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی 126دھرنے کو چلانا خالہ جی کا کام نہیں کارکنوں نے پارٹی اور عمران خان حوصلہ بڑھایا ہے جس کی وجہ دھرنا کامیاب رہا انہوں نے پی ٹی آئی کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں ان کی وجہ سے پارٹی کامیاب ہوئی اور پی ٹی آئی کا رکنوں کے خلاف قائم کیے گئے مقدمات جلد واپس ہوجائیں گے اس حوالے سے حکومت کو ایک فہرست حوالے کی جا چکی ہے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن پر حکومت اور پی ٹی آئی کی جانب سے مثبت پیش رفت جاری ہے امید ہے قوم جلد خوش خبری سنے گی