ضرب عضب کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھایا جائے : طاہر القادری

ہفتہ 20 دسمبر 2014 19:15

ضرب عضب کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھایا جائے : طاہر القادری

ہیوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20دسمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار اب پورے ملک تک بڑھا دینا چاہیئے اور جہاں جہاں دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیئے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری بیان میں طاہر القاردی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ملک کا ناسور بن چکی ہے اس لیے ہمیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ کالعدم تنظیموں پر مکمل پابندی لگائی جائے اور اس بات کا بھی تعین کیا جائے کہ دہشت گردوں کو اسلحہ اور پیسہ کون دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :