آرمی پبلک سکول حملے میں مرکزی کردار عمر عرف نرے کے بھائی سمیت پانچ دہشت گردوں کو حسن خیل کے علاقے میں ہلاک کردیاگیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 19:16

آرمی پبلک سکول حملے میں مرکزی کردار عمر عرف نرے کے بھائی سمیت پانچ دہشت ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) سیکورٹی فورسز نے آرمی پبلک سکول حملے میں مرکزی کردار عمر عرف نرے کے بھائی سمیت پانچ دہشت گردوں کو حسن خیل کے علاقے میں ہلاک کردیالاشوں کو میونسپل کارپوریشن میں میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا بتایا جاتا ہے کہ آرمی پبلک سکول حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مضافاتی اور نیم قبائلی علاقوں میں آپریشن شروع کردیا ہے جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب متنی سے ملحقہ علاقہ حسن خیل کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے لاشوں کی شناخت منان  سلیم کے نام سے ہوئی ہے تینوں لاشوں کی شناخت نہ ہو سکی مقابلے میں مرنے والے منان آرمی پبلک سکول پر حملے کے مرکزی کردار کمانڈر عمر عرف نرے کا بھائی بتایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سکول پر حملے کے دوران سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں سے بات کرنے والے افراد کی ٹیلی فون کالز ریکارڈ کی تھیں جس سے معلوم ہوا تھا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان کے صوبہ کنڑ میں کی گئی تھی جب کہ دہشت گردوں کو صوبہ ننگر ہار کے شہر نازیاب سے فونز کالز کی گئی تھیں اور حملہ آوروں کو وہاں سے ہدایات مل رہی تھیں مقابلے میں ہلاک ہونے والے منان کے بھائی عمر عرف نرے کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ حملہ ان کی منصوبہ بندی پر ہواتھا۔