سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے بچوں‌ نے جرات اور ہمت کی نئی مثال قائم کر دی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 20:30

سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے بچوں‌ نے جرات اور ہمت کی نئی مثال قائم ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20دسمبر۔2014ء) پشاور کے اسکول میں زخم کھانے والے بچوں کی مسکراہٹ لوٹ آئی۔ اسپتال میں زیرعلاج طلبا کے مسکراتے چہرے پیغام دیتے ہیں اب اور آنسو نہیں بہانے۔ قلم کی طاقت اور علم کے شعور سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔پاکستانی قوم کو خون کے آنسو رلانے کی دہشت گردوں کی کوشش دیرپا ثابت نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

پشاور اسکول کو خون میں نہلانے والے بھول گئے پاکستانی قوم ہر بحران سے سرخرو ہو کر نکلتی ہے ۔

اسپتال میں نفرت کی گولیوں سے گھائل طالب علموں کے مسکراتے چہرے دہشت گردوں کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔ زخمی بچوں میں کئی کے جسم پر ابھی بھی اسکول یونیفارم ہے لیکن ان سب کی مسکراہٹ میں دہشت گردوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ وہ پھول سے جسم گھائل تو کر سکتے ہیں لیکن ان کے فولادی حوصلوں کو مات نہیں دے سکتے۔ پاکستان کا مستقبل ہمیشہ روشن رہے گا۔

متعلقہ عنوان :