پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہو چکی ہے‘ شہبازشریف،

دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب

ہفتہ 20 دسمبر 2014 20:47

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہو چکی ہے‘ شہبازشریف،

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ دہشت گردی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے، ملک وقوم کی ترقی کے لئے دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔یہ بات ا نہوں نے مسلم لیگ(ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اتحاد او راتفاق کا مثالی مظاہرہ کر کے دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے ۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہو چکی ہے، دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا اور آئندہ نسلوں کو محفوظ پاکستان دینا ہمارا عزم ہے۔

متعلقہ عنوان :