باوٴلنگ ایکشن کی درستگی کے لئے ثقلین مشتاق پاکستان پہنچ گئے،

پی سی بی کی درخواست پر ثقلین مشتاق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سعید اجمل اور محمد حفیظ کے باوٴلنگ ایکشن پر کام کریں گے

ہفتہ 20 دسمبر 2014 20:59

باوٴلنگ ایکشن کی درستگی کے لئے ثقلین مشتاق پاکستان پہنچ گئے،

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء ) سعید اجمل اور محمد حفیظ کے باوٴلنگ ایکشن کی درستگی کے لئے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق انگلینڈ سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر سابق مایہ ناز آف سپنر ثقلین مشتاق ایک دفعہ پھر انگلینڈ سے پاکستان آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ثقلین مشتاق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سعید اجمل اور محمد حفیظ کے باوٴلنگ ایکشن پر کام کریں گے اور محمد حفیظ کے آئندہ چند روز میں بھارت میں ہونے والے باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ جبکہ سعید اجمل کو آئی سی سی کے آفیشل ٹیسٹ کے لئے تیاری کروائیں گے۔

ثقلین مشتاق نے پاکستان اے اور کینیا کرکٹ ٹیم کے درمیان پانچویں ایک روزہ میچ کے دوران سعید اجمل کے باوٴلنگ ایکشن کی ویڈیوز بھی بنائیں۔ جن کو دیکھ کر ثقلین مشتاق کے حالیہ باوٴلنگ ایکشن کا جائزہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :