سزائے موت پرعملدرآمد کا فیصلہ واپس لینے کیلئے یورپی یونین پارلیمنٹ، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے ذریعے پاکستان پردباؤڈال سکتی ہے ،

سزائے موت پرعملدرآمد کا فیصلہ، دہشت گردی کی روک تھام کیلئے سب سے موثراقدام ثابت ہوگا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 21:26

سزائے موت پرعملدرآمد کا فیصلہ واپس لینے کیلئے یورپی یونین پارلیمنٹ، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) سانحہ پشاورکے بعد،، سزائے موت پرعملدرآمد کا فیصلہ واپس لینے کیلئے یورپی یونین پارلیمنٹ، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے ذریعے پاکستان پردباؤڈال سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سزائے موت پرعملدرآمد کا فیصلہ، دہشت گردی کی روک تھام کیلئے سب سے موثراقدام ثابت ہوگاتاہم یورپی یونین پارلیمنٹ، فیصلہ واپس لینے کیلئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے زریعے پاکستان پردباؤ بڑھانے کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں جس سے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات بری طرح متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

ملکی کئی ٹیکسٹائل کمپنیوں کا دارومدار جی ایس پی پلس اسٹیٹس پرہے۔ گل احمد ٹیکسٹائل کی 55 فیصد برآمدات یورپی ممالک کیلئے ہیں۔ کوہ نورٹیکسٹائل36 فیصد، نشاط ملز 34 فیصد اورنشاط چنیاں18فیصد برآمدات یورپی یونین ممالک کو کرتی ہیں۔ دوسری جانب ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ امن وامان کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس سے نہ صرف معیشت مستحکم ہوگی بلکہ بیرونی سرمایہ کاری کے دروازے بھی کھلیں گے۔

متعلقہ عنوان :