مولوی عبد العزیز کے خلاف ریاست پاکستان سے غداری کا مقدمہ چلایا جائے،صاحبزادہ محمدحامد رضا ،
سیاسی اور عسکری قیادت پر مشتمل نیشنل سکیورٹی کونسل تشکیل دی جائے،قاتلوں اور دہشت گردوں کو پھانسی دینے سے اسلام کے قانونِ قصاص پر عمل ہو رہا ہے، سزائے موت ملکی قانون اور خدا کے حکم کا تقاضا ہے،۔ دہشت گردوں کی پھانسیاں دہشت گردوں سے نجات کا ذریعہ بنیں گی، دہشتگردوں کو سرے عام عوامی مقامات پر پھانسی دی جائے، چیئرمین سنی اتحاد کونسل
ہفتہ 20 دسمبر 2014 21:41
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمدحامد رضا نے کہا ہے کہ مولوی عبد العزیز کے خلاف ریاست پاکستان سے غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ سیاسی اور عسکری قیادت پر مشتمل نیشنل سکیورٹی کونسل تشکیل دی جائے۔قاتلوں اور دہشت گردوں کو پھانسی دینے سے اسلام کے قانونِ قصاص پر عمل ہو رہا ہے۔ سزائے موت ملکی قانون اور خدا کے حکم کا تقاضا ہے۔
دہشت گردوں کی پھانسیاں دہشت گردوں سے نجات کا ذریعہ بنیں گی۔ دہشتگردوں کو سرے عام عوامی مقامات پر پھانسی دی جائے۔ حکومت دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ رکھنے والوں کے لیے گوشہٴ جیل تیار کرے۔ حکمران دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جرأت دکھائیں یا گھر جائیں۔ ان نرسریوں کو بند کیا جائے جہاں پر انتہاپسندوں کی ذہن سازی کی جاتی ہے۔(جاری ہے)
مذہبی شدت پسندی کی ہر شکل کو مٹا دیا جائے۔
دہشت گردی کا خاتمہ طالبان کی مذمت نہیں مرمت سے ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے جہاد میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔ طالبان موت کے وحشی سوداگر ہیں۔ حکومت تمام مکاتب فکر کے مفتیانِ کرام کا اجلاس بلا کر دہشت گردی، انتہاپسندی اور خودکش حملوں کے خلاف اجتماعی فتویٰ جاری کروائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو کچلنے کے لیے ہر انتہائی قدم اٹھایا جائے۔ دہشت گردی کے خاتمے کی قومی جدوجہد میں ریاست اور پاک فوج کا ساتھ دیں گے۔ بے گناہ بچوں کی شہادتیں دہشت گردوں کی موت ثابت ہوں گی۔ انسداد دہشت گردی کی قومی پالیسی کی تشکیل کے مشاورتی عمل میں پارلیمنٹ سے باہر کی جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے۔ دہشت گردوں کی فنڈنگ کے تمام ذرائع بند کیے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.